آج کل میں چند دنوں کے لیے فری مونٹ کیلیفورنیا میں مقیم ہوں جو امریکہ کی سلیکون ویلی کا ایک حصہ ہے۔ ہم جس ہوٹل میں ٹھہرے ہیں اس کے کمرے کی دیوار کی تصویر یہاں شیئر کر رہا ہوں۔ اس پوری دیوار پر میتھمیٹکس کے فارمولے لکھے ہوئے ہیں جو اس شہر کے مزاج سے بہت زیادہ مناسبت رکھتے ہیں کیونکہ یہ شہر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا گڑھ ہے۔ جس قدر جدید ٹیکنالوجی کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں ایجاد ہوئی، اس قدر ٹیکنالوجی دنیا کی تاریخ میں کسی دوسرے خطے میں کبھی ایجاد نہیں ہوئی۔ ریاضی جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے ریاضی میں مہارت حاصل کی، اس قوم نے انتہائی تیزی سے ترقی کی۔ ہمارے ہاں ریاضی اور سائنس میں دلچسپی انتہائی کم ہے۔ اگر ہمیں ترقی کرنا ہے تو ہمیں ریاضی اور سائنس کے متعلق اپنے قومی رویے تبدیل کرنا ہوں گے اور ریاضی سیکھنے کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا۔